hero-header

یہ آرٹیکل آپکو یونان میں سفری دستاویزکے تجدید کے عمل کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے، بشمول:

 

اپنے سفری دستاویز کی تجدید کے لئے درخواست کو کیسے بھرتے ہیں

  1. آپکو کونسے آن لائن اور آف لائن طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے
  2. اس پر کتنا خرچہ آتاہے
  3. آپ فیس کیسے ادا کر سکتے ہیں
  4. اگر آپکے پاس کوئی مزید سوالات ہیں تو براہ مہربانی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہمیں فیس بک پر میسج بھیجیں۔جتنا جلدی ممکن ہو سکےہم آپکے سوالات کے جوابات دینے کی اپنی بھر پور کوشش کریں گے
  5. تجدید کا عمل کب شروع کرتے ہیں

سفری دستاویز کی تجدید کے عمل میں تقریبا اک ماہ کا وقت لگتا ہے یونانی پناہ سروس نے ریفیوجی۔انفو کو بتایا۔ کچھ کیسوں میں،جن میں مجرمانہ پسِ منظر کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ان میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، یہاں تک کہ 3 ماہ سے زائد بھی۔

اگر آپ ختم شدہ سفری دستاویز کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ، تو بہتر ہے کہ آپاپنے سفری دستاویز ختم ہونے سے کم از کم اک ماہ قبل اس عمل کو شروع کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اعلی اور صحیح معیار کی پاسپورٹ تصاویر ہوں۔
  • پہلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ اپنے پڑوس میں موجود ایک پیشہ ور فوٹو گرافی کی دکان پر جائیں اور اعلی معیار کی پاسپورٹ کی تصاویر بنوائیں۔
  • آپ کو اپنے ہر خاندان کے افراد کے لئے پاسپورٹ کی تصاویر کی ضرورت ہو گی جنہوں نے سفری دستاویزات کی تجدید کے لئے درخواست دینی ہوگی۔
  • عام طور پر، آپکو 4 رنگین پرنٹ شدہ پاسپورٹ سائز کی تصاویر ملتی ہیں جن کا کل خرچہ 10 سے 15 یوروز آتا ہے۔
  • جب آپ فوٹوگرافی کی دکان میں جائیں, تو فوٹوگرافرکو بولیں کہ یہ ہی تصاویر اک ڈیجیٹل فائل میں مہیا کرے۔ آپ کو سفری دستاویز کی تجدید کیلئے اپنی آن لائن درخواست پر ان تصاویر کو منسلک کرنے کیلئے اس ڈیجیٹل فائل کی ضرورت پڑے گی۔
  • آپکو اپنے تمام خاندان کے افراد کے لئے علیحدہ تصاویر کی ڈیجٹیل فائلوں کی ضرورت ہوگی۔

ڈیجیٹل فائل حاصل کرنے کے لیے، آپکو یو ایس بی (USB)یا فلیش ڈرائیو (flash drive)یا اپنے ای میل ایڈریس کی ضرورت ہوگی اور فوٹوگرافر کو تصاویر کو بذریعہ ای میل بھیجنے کے لیے کہیں۔

ڈیجیٹل تصاویر کی فائل کا پوچھنا کچھ نئی بات ہے اور ایسا صرف مہاجرین کے سفر ی دستاویزات پر لاگو ہوتا ہے، لہذا ہو سکتا ہے کہ فوٹو گرافی کی دکان پر موجود عملہ اس بات سے آگاہی نہ ہو کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے۔ آپکو اس کے متعلق پوچھنا پڑے گا۔ آپ سے اسکا زیادہ معاوضہ نہیں لیا جانا چاہیے۔

آن لائن طریقہ کار

یونانی پناہ سروس آپ کو آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ اپنے سفری دستاویز کو تجدید کرنے کا کہتی ہے۔

تجدید کا عمل شروع کرنے کے لیے, آپکو یہ درخواست یونانی یا انگریزی زبان میں بھرنے کی ضرورت ہوگی۔

وہ دستاویزات جن کی آپکو درخواست بھرنے کے دوران ضرورت ہوتی ہے:

آپکارہائشی اجازت نامہ (Residence Permit)

آپکے سفری دستاویزات (Travel Document)

وہ معلومات جن کی آپکو فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی ذیل ہیں:

  • مستقل رہائشی پتہ کی تفصیل (شہر، گلی نمبر، پوسٹل کوڈ)
  • موبائل فون نمبر
  • ای میل ایڈریس
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی رابطے کی تازہ ترین معلومات فراہم کریں تاکہ یونانی پناہ سروس آپ کی درخواست پر عمل کرتے وقت آپ کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔
  • درخواست فائل کو ، اپنی پاسپورٹ فوٹو فائل کے ساتھ محفوظ کریں۔
    ای میل میں دونوں فائلوں ( درخواست اور فوٹو)کو منسلک کریں اور اس ای میل ایڈریس پر بھیج دیں traveldoc@asylo.gov.gr۔
  • ای میل لکھتے وقت سبجیکٹ/ موضوع پر , یہ لکھیں “Travel Doc Renewals” اور درست رہائشی اجازت نامہ کا نمبر بھی ساتھ میں لکھیں , مثال کے طور پر: “Travel Doc Renewals P123456789”۔

TravelDocument-Renewal-1

ای میل بھیجنے کے بعد، یونانی پناہ سروس والے آپکو واپسی اک تصدیق کرنے کے لیے ای میل بھیجیں گے کہ انہوں نے آپکی درخواست موصول کر لی ہے۔

  • اگر آپکو 24 گھنٹوں کے دوران یونانی پناہ سروس کی طرف سے تصدیق شدہ ای میل موصول نہیں ہوتی ، تو ای میل میں جا کر آوٹ بکس (outbox) چیک کریں ( ہو سکتا ہے کسی وجہ سے ای میل آگے نہ پہنچی ہو ) یا ای میل دوبارہ بھیجیں۔
  • اگر آپ اپنے خاندان کے افراد کے سفری دستاویزات کی تجدید کرانا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر اپنے خاوند یا 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے، توآپکو درج ذیل کی ضرورت ہوتی ہے:
  • اک علیحدہ سے درخواست فارم پر کریں۔
  • ہر اک کے لیے علیحدہ سے ای میل بھیجیں۔
  • ای میل کے موضوع ( subject ) میں اپنے خاندانی افراد کے رہائشی اجازت نامے کے نمبر لکھیں۔
  • آپ اپنے سفر ی دستاویز کی تجدید کرنے کے لئے درخواست بھرنے کے متعلق ہدایات تلاش کرسکتے ہیں یہاں۔

ڈاک کے ذریعےطریقہ کار

یونانی پناہ سروس کو آپ کی درخواست اور پاسپورٹ کی تصویر کے ساتھ ای میل بھیجنے کے بعد، آپکو یہ فارم پرنٹ کرنے اور بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جہاں آپ یہ واضع کرتے ہیں کہ آپ کی تمام ذاتی تفصیلات درست، صحیح اور حقیقت پر مبنی ہیں۔

اس فارم کو “(solemn declaration)بیانِ حلفی کہتے ہیں” اور آپکو اس فارم پر یونانی حکام کے سامنے دستخط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ آپکے دستخط کی تصدیق کر سکیں۔

اس فارم کو کیپ (KEP) دفتر یا محکمہ پولیس کے پاس لے جائیں۔ اس فارم پر دستخط صرف کسی کیپ یا پولیس افسر کے سامنے کریں۔ اسکے بعد وہ آپکے دستخط پر مہر لگائیں گے جو سرکاری طور پر آپ کےبیانِ حلفی کی تصدیق کرتی ہے۔

  • اپنے قریب ترین کیپ (KEP) دفتر تلاش کریں یہاں۔
  • اپنے ذہن میں رکھیں کہ:

خاندان کے ہر بالغ فرد کو الگ الگ فارم بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور دستخط کی تصدیق کا عمل بھی اسی طرح ہے۔

  • وہ تمام بچے جن کی عمر 13 سال سے زائد ہے انہیں بھی یہ فارم بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے، دونوں والدین اور تصدیق شدہ دستخط کے ساتھ۔
  • فارم پر اپنے دستخط کی تصدیق کروانے کے بعد، آپکو اس دستاویزات کو ڈاک کے ذریعے یونانی پناہ سروس کو درج ذیل پتہ پر بھیجنا ہوتا ہے۔
  • پناہ گاہ
    Beneficiaries Asylum Unit
    2, P.Kanellopoulou street
    P.C. 10177 ایتھنز
  • اپنے بچوں کے سفری دستاویزات کی تجدید کروانے کے لئے اقرار نامہ دینا
  • وہ تمام بچےجن کی عمر 18 سال سے کم ہے، دونوں والدین کو انہیں سفری دستاویز کی تجدید کے لیے اک لکھا ہوا بیانِ حلفی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام نا بالغ بچوں کے والدین کے لیے یہ اک اضافی مرحلہ ہے۔
  • ہر والدین کو اس فارم کو کیپ یا پولیس افسر کے سامنےبھرنے اور دستخط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • پھر آپکو دونوں والدین کے فارم کو یونانی پناہ دفتر کے پتہ پر ڈاک کے ذریعے بھیجنا ہوتے ہیں۔
  • Travel-kids
  • آپ اپنے خاندان کے تمام افراد کے فارم کو ایک لفافے میں بھیج سکتے ہیں، لفافے کے کل وزن پر منحصر ہونے پر € 0،72 سے €1،60 کے قریب ڈاک اخراجات ادا کر سکتے ہیں۔

احتیاط! اگر آپ دونوں والدین کی طرف سے لکھا ہوا بیانِ حلفی فراہم نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ والدین میں سے اک اس وقت یونان میں نہیں ہے، اگر آپ اک والدین پر مشتمل خاندان ہیں، یا پھر کسی دوسری وجہ سے، تو آپ کو بچے کے سفری دستاویز کی تجدید کے لۓ شخصی طور پر خود درخواست دینا ہوگی۔آپ ایسا اپنے رہائشی علاقہ کے علاقائی پناہ دفتر میں کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے بچے کی درخواست صرف علاقائی پناہ دفتر میں جمع کر واسکتے ہیں۔ آپکو اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے ابھی بھی اوپر بیان کردہ آن لائن طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔

  • اگلی توقع کیا کی جاتی ہے؟
  • اوپر بیان کر دہ ڈاک کے ذریعے تمام فارم بھیجنے کے بعد اور جب یہ فارم یونانی پناہ دفتر میں پہنچ جاتے ہیں، تو تجدید کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
  • آپکی درخواست پر عمل درآمد کے لیے یونانی پناہ دفتر کو اک سے دو ماہ کا وقت لگے گا اور پھر وہ آپکو اگلے مرحلے کے لیے مطلع کریں گے، مثال کے طور پر آپ اپنے قریبی محکمہ پاسپورٹ پولیس کے پاس جاتے ہیں اور تجدید شدہ سفری دستاویزات کے جاری کیے جانے کے لیے آگے برھیں۔

یونانی پناہ دفتر آپکو مکمل طریقہ کار کی تفصیلات کی جن کی آپکو پیری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کے متعلق اک ای میل بھیجے گا اس لیے پناہ دفتر کے پاس آپکیتازہ ترین رابطے کی معلومات ہوں ، تاکہ جب ضرورت پڑے اور وقت آئےتو وہ آپکے ساتھ رابطہ کر سکیں۔

اگر آپ اپنا فون نمبر یا ای میل ایڈریس تبدیل کرتے ہیں، تو اس پتہ پر انہیں ای میل بھیجیں traveldoc@asylo.gov.gr اور یونانی پناہ دفتر کو اپنی تازی ترین رابطے کی معلومات سے متعلق آگاہ کریں۔

ای میل کے موضوع میں اپنے رہائشی اجازت نامہ کا نمبر لکھیں، تا کہ پناہ دفتر کے افسران آپ کے ریکارڈ کا آسانی سے پتہ لگا سکیں اور آپکے رابطے کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرسکیں۔

اسکی فیس کتنی ہے اور مجھے کتنی ادا ئیگی کرنی ہے؟

یونانی پناہ دفتر سے آپ کو ایک ای میل موصول ہونے کے بعد آپ اپنے نئے سفر ی دستاویز جاری کرنے کے لۓ تیار ہیں، توآپ کو درج ذیل فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی:

بالغ اور نابالغ کے لیے جن کی عمر 14 سال سے زائد ہے ان کے لیے 84،40 € کی فیس ہے، جنہیں یا تو مکمل مہاجر والا تحفظ یا ماتحت تحفظ حاصل ہے؛ یہ سفری دستاویزات 5 سال کی مدت کے لیے قابلِ استعمال ہوتا ہے۔

14 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 73،60 € کی فیس ہے جنہیں یا تو مکمل مہاجر والا تحفظ یا ماتحت تحفظ حاصل ہے؛ یہ سفری دستاویزات 3 سال کی مدت کے لیے قابلِ استعمال ہوتا ہے۔

تجدید کروانے کے لیے فیس کیسے ادا کرتے ہیں۔

آپ درج ذیل نام نہاد کے ذریعہ اپنے سفری دستاویز کی تجدید کے لئے فیس ادا کر سکتے ہیں e-paravolo online platform (اس پلیٹ فارم پر تمام معلومات یونانی زبان میں ہیں)۔

  • e-paravolo
  • اگر آپکے پاس ٹیکس نمبر (اے ایف ایم) ہے ،تو آپ اسکا استعمال آن لائن پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کر سکتے ہیں اور آپکی تمام ذاتی معلومات (نام، خاندانی نام، والد کا نام، ماں کا نام، تاریخ پیدائش، وغیرہ) خود کار طریقے سے سامنے آ جائیں گی۔

آپ اے ایف ایم (AFM) کے بغیربھی اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس صورت میں، اگر کچھ غلط ہوتا ہے تو آپ اپنے پیسوں کی واپسی کے لیے درخواست نہیں کرسکتےہیں۔

آپ فیس آن لائن (e-paravolo platform) پر ، ویب بینکنگ یا کریڈیٹ کارڈ کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔ اک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اک یونیق/ منفرد کوڈ جو آپ (e-paravolo platform) سے حاصل کریں گے اسے پرنٹ کریں اور بینک میں اسکی فیس ادا کریں یا کیش کی صورت میں پوسٹ آفس میں فیس ادا کریں۔

e-paravolo

اگر آپ کے پاس ٹیکس نمبر (AFM) ہے ، تو آپ اسے اس پلیٹ فارم تک رسائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور آپ کی تمام ذاتی معلومات (نام، کنیت، والد کا نام، ماں کا نام، تاریخ پیدائش وغیرہ) خود بخود ظاہر ہو جائیں گی۔

آپ AFM کے بغیر بھی اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، اگرچہ، اگر کچھ غلط ہو جاتا ہے تو آپ اپنے پیسے واپس کرنے کی درخواست نہیں کر سکتے۔

آپ ویب بینکنگ یا کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے e-paravolo پلیٹ فارم پر فیس آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن یہ ہے کہ وہ منفرد کوڈ پرنٹ کریں جو آپ کو e-paravolo آن لائن پلیٹ فارم سے ملے گا اور فیس کی ادائیگی بینک یا پوسٹ آفس میں باقاعدہ نقد رقم کے ساتھ کریں ۔

آپ کو یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ آپ کے سفری دستاویز کی تجدید کا فیصلہ تیار ہے، آپ کو اپنے فنگر پرنٹس اور ادا شدہ پیراولو (فیس) دوبارہ دینے کے لیے مجاز پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملاقات کا وقت بک کرنا چاہیے۔