hero-header

آپ کو درج ذيل کی ضرورت ہوگی:

  • کم از کم 185 دن پہلے جاری کردہ ایک جائز /درست رہائشی اجازت نامہ. اپنے ڈرائیونگ اسکول سے پوچھیں آیاکہ آپ 185دن سے پہلے اسباق شروع کر سکتے ہیں یا نہیں.
  • اکAFM نمبر۔ مزید جانیں:

ٹیکس نمبر حاصل کرنا (AFM)

ٹھیک ہے، میرے پاس یہ سب کچھ ہے۔ مجھے اور کس چیز کی ضرورت ہے؟

آپ کو درج ذيل کی ضرورت ہے:

  • ڈرائیونگ سکول تلاش کرنا۔ یونان کے شہروں میں بہت سارے ڈرائیونگ سکولز موجود ہیں۔ ڈرائیونگ سکول کو اپنا ڈرائیور لائسنس حاصل کرنے کی پوری کارروائی کے دوران آپ کی مدد کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ پیشتر ڈرائیونگ سکولز آپ کے ساتھ انگریزی یا یونانی میں بات کرسکتے ہیں۔

آپ کے ڈرائیونگ سکول میں آپ کو کم از کم کلاس میں 20 اسباق اور گاڑی چالانے کے 20 اسباق لینے کی ضرورت ہے۔ کورس کے اختتام میں آپ کو کمپیوٹر پر ایک ٹیسٹ، زبانی امتحان اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ کمپیوٹر پر ٹیسٹ انگریزی زبان میں لیا جاسکتا ہے۔ آپ کا زبانی امتحان اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ یونانی زبان میں ہوگا۔

  • ڈاکٹر سے نوٹ حاصل کریں۔ آپ کو آنکھوں کے ڈاکٹر اور عمومی معالج صحت سے "صحت کا ثبوت" کا فارم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان ڈاکٹرز کو وزارتِ نقل و حمل کی فہرست سے منتخب کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر تلاش کرنے کے بارے میں اپنے ڈرائیونگ سکول سے پوچھیں۔

اگر آپ کے پاس انشورنس (بیمہ) ہو تو وہ ڈاکٹر کی معائنے کی فیس ادا کرسکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس انشورنس (بیمہ) نہ ہو تو آپ کو ہر ڈاکٹر کے معائنے کیلئے €10 ادا کرنے ہوں گے۔

  • حکومت کو ادائیگی کریں۔ اپنا AFM نمبر استعمال کرتے ہوئے، آپ کو یونانی حکومت کو €50، €30 اور €18کی رقمیں جمع کروانی ہوں گی۔ آپ کو یہ تین ڈپازٹز Citizen Service Center، یا KEP میں جمع کروانے ہوں گے۔ اپنا قریب ترین KEP یہاں تلاش کریں۔
  • ٹیسٹ کیلئے رقم کی ادائیگی کریں۔ ٹیسٹ لینے سے پہلے آپ کو زبانی امتحان اور عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے کل €20 ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
  • چار رنگین پاسپورٹ سائز تصویریں لیں۔