Service Image

اپ ڈیٹ: 2022/03/01

جب آپ سب سے پہلے یونان میں قابل استعمال ویزا کے بغیر داخل ہوتے ہیں، تو آپ کو استقبالی اور شناختی مرکز (آر آئی سی) کے ذریعے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آر آئی سی میں، استقبالیہ اور شناختی سروس:

  • ابتدائی مدد فراہم کرے گی(اگر ضرورت ہو).
  • یونان میں آپ کے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے مطلع کرے گی.
  • آپ کو پناہ کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات دے گی.
  • آپ کی شناخت اور آپ کی قومیت کی توثیق کرے گی.
  • آپ کی انگلیوں کے نشانات لے گی (اگر آپ 14 سال یا اس سے زیادہ ہیں).
  • آپ کی تصویر لے گی.
  • یونان میں آپ کا داخلہ رجسٹر کرے گی.
  • آپ کی جغرافیای پابندی جاری کرے گی.
  • آپ کا طبی معائنہ کرے گی.
  • آپ کو صحت کارڈ جاری کرے گی (اس کو ساتھ رکھیں).
  • نفسیاتی و سماجی مدد فراہم کرے گی (اگر ضرورت ہو).
  • ان لوگوں کے لئے خاص خدمات پیش کرے گی جن کو کمزور سمجھا جاتا ہے.
  • آپ کو ہاٹ سپاٹ یا کیمپ میں رہائش گاہ میں رکھے گی (اگر دستیاب جگہیں موجود ہوئیں).

اضافی معلومات

اگر آپ اظہار کرتے ہیں کہ آپ یونان میں پناہ گزینی کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو، آر آئی سی RIC کے حکام آپ کو قریبی پناہ کے دفتر کا حوالہ دیں گے.

اگر آپ یونان میں پناہ گزینی کے لئے درخواست نہیں دینا چاہتے ہیں تو، آر آئی سی RIC کے حکام آپ کو پولیس کا حوالہ دیں گے.

IOM کی مدد سے رضاکارانہ واپسی کے لئے درخواست دینا بھی راستہ ہے۔.

پتہ

کوس

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں

email: ris.ccac.kos@migration.gov.gr

phone: 302242020041

website: https://migration.gov.gr/ris/perifereiakes-monades/kyt-domes/k-y-t-ko/

پتہ

Kos

36.8567410000000000
27.1655920000000000

مقامی زبان میں پتہ

Πυλί, Κως

گوگل میپس میں پتہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔