Service Image

اپ ڈیٹ: 2021/05/04

(Ipso) ایپسو کیئر عملی مشورہ اور معاونت کے لئے ایک آن لائن مشاورت کی ہیلپ/مدد لائن چلاتا ہے.

حمایت ایک محفوظ، رازدارانہ ویڈیو لنک کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے. آپ اپنے مشیر کو اپنے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر سے دنیا کی کسی بھی جگہ سے فون کرسکتے ہیں آپ اپنے مشیر کو ایک ویڈیو رابطے کے ذریعہ دیکھ سکیں گے.

آپ ایک تربیت یافتہ مشیر/کونسلر سے بات کر سکتے ہیں جو آپ کی مقامی زبان بولتے ہیں اور آپ کے ہم جنس ہیں.
کونسلر آپ کے مسائل کے بارے میں ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے، جیسے کہ:

  • اپنے بچوں، خاندان اور اپنے لئے مثبت مستقبل کی تعمیر
  • ان مسائل سے نمٹنا جو آپ کو پریشان کر رہے ہوں اور کیسے مشکل حالات سے نمٹا جائے (جیسے کہ: مشکل تجربات، ذاتی دشواری، خاندان کے تنازعات، کشیدگی، نیند کے مسائل، وغیرہ.)
  • ایک اور ملک میں زندگی کو حالات کے مطابق ڈھالنا
  • اپنے خاندان کے کسی رکن کی مدد کرنا جو مشکل وقت سے دوچار ہو

آپکی مشیر/کونسلر کے ساتھ بات چیت ایک محفوظ رابطے کے ذریعہ ہے اور آپ جو بھی بولیں گے کہیں بھی بتایا نہیں جائے گا.

اضافی معلومات

یہاں کلک کریں آن لائن خدمت اور مزید معلومات کے لئے.
یہاں کلک کریں ایک مشیر کے ساتھ سیشن وقت بنانا.

اپنی مقامی زبان کا انتخاب کریں ایک مشیر کے ساتھ سیشن کرنے کے لیے جو آپ کی مقامی زبان بولتا ہے.
آپ اس قابل ہوں گے کہ آپ کس کونسلر کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں مردوخواتین کونسلر دستیاب ہیں.

آپ ایک ہفتے کے اندر ملاقات کا وقت حاصل کریں گے.

یہ خدمت بلکل مفت ہے.
آپ اپنی مرضی کے مطابق کئی سیشن لے سکتے ہیں.

رابطہ کرنے کے اوقات

سوموار 10:00 سے 18:00

منگل 10:00 سے 18:00

بدھ 10:00 سے 18:00

جمعرات 10:00 سے 18:00

جمعہ 10:00 سے 18:00

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں

email: info@ipso-care.com

facebook_messenger: https://www.facebook.com/ipsocare

phone: +493055077203

website: https://ipso-care.com

null
null

گوگل میپس میں پتہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔