Service Image

اپ ڈیٹ: 2021/01/14

ٹیپوٹ چائلڈ اینڈ فیملی سپورٹ ہب (The TAPUAT Child and Family Support Hub) اک محفوظ اور دوستانہ ماحول والی جگہ ہے جو پیش کرتی ہے:

  • خواتین کے لئے خدمات اور تفریحی / تعلیمی سرگرمیاں
  • ماں اور بچوں کا علاقہ جس میں معلومات اور نئی اور ہونے والی ماؤں کی حمایت( غسل کرنے میں معاونت، دودھ پلانا ، اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال)
  • بچوں کے لئے تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں (عمر 7 سے 18 سال تک)، جس میں انگریزی اور یونانی اسباق ، ریاضی ، آرٹس ، اور موسیقی کی کلاسیں شامل ہیں
  • 6 سال تک کی عمر کے بچوں اور چھوٹے بچوں کے لئے سیکھنے ، نسائی ، اور ترقیاتی سرگرمیاں
  • نفسیاتی و معاشرتی معاونت (مشاورت اور حوالہ جات)
  • طبی خدمات
  • لانڈری سروس (لانڈری والے علاقے سے ملاقات کا وقت طے کرنے کے لئے پوچھیں)
  • سلائی مشینیں
  • سنیک

خدمات اور سرگرمیاں خواتین اور بچوں کے لئے ہیں (عمر 18 سال سے کم ):

  • 6 سال تک کے بچوں کو اپنی ماں کے ساتھ سپورٹ ہب (Support Hub) میں ہونا ضروری ہے
  • 6 سے 10 سال کی عمر کے بچے اپنی والدہ یا بڑے بہن بھائی کے ساتھ آسکتے ہیں
  • 11 سال سے زیادہ عمر کے بچے اپنے بہن بھائی کے ساتھ یا خود ہی آسکتے ہیں ، یہ صرف اس صورت میں آ سکتے ہیں جب والدین رضامندی فارم پر دستخط کریں

اضافی معلومات

اگر آپ ٹیپوٹ چائلڈ اینڈ فیملی سپورٹ ہب (The TAPUAT Child and Family Support Hub)میں جانا چاہتے ہیں ، تو بوٹ ریفیوجی فاونڈیشن ای سو بکس (Boat Refugee Foundation isobox) میں ہر جمعرات صبح 9:30 اور 12:00 بجے کے درمیان رجسٹر کریں۔

براہ کرم نوٹ فرمائیں: اگر آپکی رجسٹریشن کرتے وقت نئے شرکا کے لیے جگہ نہ ہو تو ، آپ انتظار والی فہرست میں اپنا نام شامل کرسکتے ہیں۔ ٹیپوٹ(TAPUAT) آؤٹ ریچ ٹیم آپ کو آگاہ کرے گی جب جگہ دستیاب ہوگی۔

آپ صبح (9:00 بجے سے دوپہر 12:00)کے سیشن کے لیے یا دوپہر (1:00 بجے سے 4:00). والے سیشن میں رجسٹر کر سکتے ہیں۔
جب آپ رجسٹر کریں گے ، تو آپ ٹیپوٹ وزٹر کارڈ حاصل کریں گے۔

آپ اپنے سیشن والے دن موریہ سے ٹیپوٹ بس (یہ مفت ہے)لے سکتے ہیں (آپکا بس میں سفرکے لیے سیشن کے لیے رجسٹر ہونا اور کارڈ دکھانا بہت ضروری ہے):

  • صبح والے سیشن کے لیے پک اینڈ ڈراپ 9:00 بجے اور دوپہر والے سیشن کے لیے 1:00 بجے ٹی جنکشن (T-junction) ( اولیو گروو کے نیچے) کے مقام پر ہوتا ہے ۔
  • صبح والے سیشن کے اختتام پر بس ٹیپوٹ سے واپس موریہ 12:00 بجے اور دوپہر والے سیشن کے بعد شام 4:00 بجے آتی ہے۔

مقامات

لیسووس – لیروس

پتہ

تاپوات چائلڈ اینڈ فیملی سپورٹ ہب موریہ کیمپ کے نزدیک ہے ( بس پر 4 منٹ کا راستہ ہے)

رابطہ کرنے کے اوقات

سوموار 09:00 سے 16:00

منگل 09:00 سے 16:00

بدھ 09:00 سے 16:00

جمعرات 09:00 سے 16:00

جمعہ 09:00 سے 16:00

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں

email: info@tapuat.org

phone: +302251086059

پتہ

Lesvos – Larsos

null
null

گوگل میپس میں پتہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔