Service Image

اپ ڈیٹ: 2021/01/14

سوشل ہیکرز اکیڈمی مہاجرین، پناہ گزین اور یورپین یونین کے رہائشی/شہریوں کےلیے کوڈنگ کورس پیش کرتی ہے۔ اس نصاب کو پورے یورپ کے اسکولوں کے ساتھ شراکت داری میں تیار کیا گیا تھا("Hack Your Future Network")۔

آپ درج ذیل سیکھیں گے:

  • ویب سائٹ اور انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کو کیسے ڈیزائن اور تیار کرتے ہیں
  • ایچ ٹی ایم ایل / سی ایس ایس، جاوا اسکرپٹ، نوڈڈس، ڈیٹا بیس، اور ریفیکٹ پر ماڈیولز
  • سافٹ سکلز جو آپکو جاب مارکیٹ میں مدد کریں گی (سی وی لکھنا، لنکنڈلن ( LinkedIn) پر پروفائل بنانا، وغیرہ۔)

کورس کا دورانیہ7 ماہ ہے اور پروفیشنل ڈویلپر ہفتہ میں 3 مرتبہ لیکچر دیتے ہیں (شام 6:00 سے 8:00بجے تک۔ یا شام 8:00سے رات 10:0 بجے تک ۔)
مزید معلومات دستیاب ہیں یہاں۔

سوشل ہیکرز اکیڈمی کوئی بھی ضروری سامان مہیا کرے گی۔

شرائط

یہ کورس ان افراد کے لئے ہے جو مکمل کورس پورا کریں گے اور آئی ٹی میں کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ سوشل ہیکرز اکیڈمی ٹیک کورس کو پورا کرنے والے طالب علموں کے لیے کمپنیوں کے ساتھ ملازمت کے مواقع کھولنے کے لیے تعاون کرتی ہے۔

طالب علموں کو ہونا چاہیے:

  • انگریزی اچھی آتی ہو
  • عمر 16 سال ہو
  • رہائشی اجازت نامہ ہو یا سیاسی پناہ کا متلاشی ہو

آئی ٹی میں پچھلے تجربے (تعلیمی اور کام) کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ اس پروگرام میں اسائنمنٹ اور ہوم ورک کافی ملتا ہے۔

کورس کے لیے درخواست دینے کے لیے

سائن اپ کرنے کے لیےآن لائن پلیٹ فارم پر سوشل ہیکرز آکیڈمی (Social Hackers Academy)  وزٹ کریں.
آپ سائن اپ کے لیے مرحلہ وارطریقہ کار  کے متعلق ویڈیو ٹیوٹوریل اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں (انگریزی میں)۔

اضافی معلومات

مزید معلومات کے لیے سوشل ہیکرز اکیڈمی کو کال یا ای میل کریں۔

مقامات

ایتھنز

پتہ

Anaxagora 3–5

Romantso – آفس 204

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں

email: info@socialhackersacademy.org

facebook_messenger: https://www.facebook.com/socialhackersacademy/

phone: +302103003124

website: https://socialhackersacademy.org/coding-school/

پتہ

Athens

null
null

گوگل میپس میں پتہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔